Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں اسرائیلی رکاوٹیں، ریسکیو ٹیمیں ملبے سے افراد نکالنے سے قاصر

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی رکن پارلیمنٹ فراس حمدان نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں وطی الخیام کے علاقے میں شہریوں کو بچانے کے لیے ایمبولینسوں کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وہاں پر ملبے تلے بڑی تعداد میں بچے اور خواتین ہیں جنہیں مسلسل چار روز سے نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

فراس حمدان نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ “میں نے لبنان میں امن فوج ’یونیفل‘ لبنانی فوج اور بین الاقوامی اور لبنانی ریڈ کراس سے رابطہ کیا۔ ان کی طرف سے اب تک جواب ایک ہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج سے اجازت نہیں دے رہی ہے اس لیے وہاں پرموجود بچوں اور خواتین کو ملبے سے نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

لبنانی رکن پارلیمنٹ نے لبنان کی وزارت خارجہ، حکومت اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی دفعات کے مطابق ایمبولینس کے عملے کو جنگ سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے تیز ترین اقدامات کریں۔

جمعرات کو لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ملک کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملوں طبی عملے متعدد کارکن شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan