غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ بدھ کی شام لبنان سے تل ابیب کے علاقے کی جانب چار میزائل داغے گئے، جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا جب کہ باقی علاقے میں گرے۔ میزائل حملوں کے باعث متعدد یہودی آباد کار اس وقت زخمی ہوئے جب وہ پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے تھے۔
وسطی اسرائیل کے تل ابیب الکبریٰ اور ہشارون کے علاقوں میں سائرن بج رہے تھے۔
یہ بات اسرائیلی فوج کی طرف سے بدھ کی شام’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کردہ ایک بیان میں سامنے آئی۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہےکہ “ان میں سے کچھ میزائلوں کو روک دیا گیا، جبکہ باقی علاقے میں گرے” تاہم ان کی تعداد بیان نہیں کی گئی۔