Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 13 ہسپتال غیر فعال ہوگئے

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان کے وزیر صحت فراس الابیض نے کہا ہے کہ لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں  کم سے کم 13 ہسپتال ایسے ہیں جو گذشتہ ستمبر سے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مکمل یا جزوی طور پر بند ہیں۔

الابیض نے منگل کو میڈیا کے بیانات میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج بیروت میں وہی کچھ کررہی ہے جو اس نے غزہ میں کیا، شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں تباہ کیا جا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں صحت کے شعبے پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں صحت کے شعبے کے 150 کارکن شہید ہوگئے ہیں۔

لبنانی وزیر صحت نے لبنان میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید طبی اور انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر الابیض نے کہا کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بین الاقوامی برادری کے لیے باعث ذلت ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

گذشتہ 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے لبنان پر سب سے زیادہ پرتشدد حملہ شروع کیا ہےجس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 2,306 شہری شہید اور 10,698 سے زیادہ زخمی اور 20 لاکھ بے گھر ہوئےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan