Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، صور اور خیام شہروں پر شدید بمباری

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 18ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں مزید فضائی حملے اور توپخانے سے بمباری کی جا رہی ہے۔

بعلبک کے مشرق میں واقع قصبے بُدائی پر اسرائیلی حملے میں چار افراد شہید اور پانچواں زخمی ہو گیا۔

جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج طیاروں نے خیام شہر پر اور جنوبی لبنان کے علاقے صور کے قصبے قنا پر حملہ کیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان میں لبنان اور شام کی سرحد کے قریب واقع قصبے جنتا کی چوٹیوں پر بھی حملہ کیا۔

قابض اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں الضہیرہ قصبے پر بھی حملہ کیا۔

گذشتہ رات لبنان کے شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبے دردغیا میں اس کے ایک مرکز پر اسرائیلی حملے میں اس کے 5 ملازمین شہید ہو گئے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ سال آٹھ اکتوبر کو غاصبان فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے شہدا کی تعداد 2,141 ہوگئی ہے  جب کہ 10,099 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan