Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 1873 ہوگئی

بیروت   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل دسویں روز بھی لبنان پر وسیع جنگ جاری رکھی اور دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر ایک ایسے وقت میں مزید پرتشدد حملے شروع کیے جب ایک سرکاری ذریعے کے مطابق شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 1,873 ہو گئی۔

قابض فوج کے طیاروں نے بدھ کی صبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر دو گھنٹے کے اندر مسلسل 9 حملے کیے۔

حملوں میں حدث، رویس، شویفت اور حارہ حریک کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازین لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 55 افراد شہید اور 156 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ 8 اکتوبر سے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,873 ہو گئی ہے۔

لبنانی حکومت کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک مجموعی تعداد 1,873 شہید اور 9,134 زخمی ہو گئی ہے”۔

وزارت صحت نے کہا کہ “اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنے والے علاقوں سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جن میں 155,600 افراد پناہ گاہوں میں رجسٹرڈ ہیں”۔

قابض طیاروں نے کل دوپہر منگل کو مشرقی لبنان کی وادی بیقاع کے مختلف علاقوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan