Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اور لبنان میں قتل پر دُنیا کی خاموشی جرم ہے: لبنانی وزارت صحت

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  لبنان کے وزیرصحت فراس الابیض نے کہا ہے کہ “لبنان میں صحت کا شعبہ لچکدار ہے، لیکن موجودہ حالات میں اسے مدد کی ضرورت ہے”۔

الابیض نے مزید کہا کہ “دُنیا کو اپنے فرائض کو پورا کرنا چاہیے اور ان قوانین کو نافذ کرنا چاہیے جو اس نے ہم پر اور دوسروں پر عائد کیے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر عالمی خاموشی پر ہم حیران ہیں۔ یہ خاموشی ایک جرم ہے۔

الابیض نے زور دے کر کہا کہ “اسرائیلی دشمن دوسرے مقامات پر بغیرکسی روک ٹوک کے غزہ جیسی بمباری اور وحشیانہ جارحیت کرسکتا ہے‘‘۔

گذشتہ سوموار سے اسرائیلی قابض فوج نے لبنانی علاقوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا ہے، جو تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ پرتشدد تھا، جس میں حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری رہ نماؤں کی ایک بڑی تعداد کی شہادت ہوئی تھی۔ جن میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan