Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید درجنوں نہتے شہری شہید اور زخمی

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صیہونی فوج نے لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ لبنان پر جارحیت کےآج آٹھویں روز دارالحکومت بیروت کے قلب سمیت گھروں اور تنصیبات پر قاتلانہ حملے اور بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

آج فجر کے وقت قابض فوج کے طیاروں نے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقےسے باہر اپنی نوعیت کا پہلا نشانہ حملہ بیروت کے قلب میں الکولا کے علاقے میں کیا۔

اس حملے میں دارالحکومت کو رفیق حریری ہوائی اڈے سے جوڑنے والی سڑک کے قریب واقع سنی اکثریتی علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

پاپولر فرنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں اس کے پولیٹیکل بیورو کے رُکن اور فوجی اور سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار محمد عبد العال اور فرنٹ کے عسکری شعبے کے رکن اور اس کے فوجی کمانڈر عماد عودہ  شہید ہوگئے۔

دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنان میں اپنے رہ نما فتح شریف ابو الامین کو ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں سمیت لبنان کے الباس کیمپ میں آج صبح سویرے صیہونی حملے میں شہید کیے جانے کا اعلان کیا۔

فجر سے پہلے اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو نشانہ بنایا اور جنوب اور بقاع  پر پے در پے حملے کیے۔

آج صبح کے وقت لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تین اسرائیلی فضائی حملوں میں شمال مشرقی لبنان کے شہر ہرمل اور اس کے اطراف کو نشانہ بنایا۔

المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ ہرمل پر حملوں میں ابتدائی اعداد و شمار میں 10 سے زیادہ شہری شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں، جب کہ شمالی بیکا میں نبی عثمان کے ایک گھر پر حملے میں ایک بزرگ خاتون کو شہید کیا گیا ہے۔

آدھی رات کے بعد ابتدائی گھنٹوں میں قابض  کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے صور میں واقع قصبے قلیلہ کو نشانہ بنایا اور بعلبک پر حملہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan