Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان کے مختلف شہروں پر قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان میں شہروں پر وحشیانہ اور اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز اور ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ  اور صور شہر کے پرانے محلے پر نئے حملے کیے۔ اس کے علاوہ بیقاع اور کوہ لبنان کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں پر رات بھر بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔

قابض فوج کے طیاروں نے کل شام لبنان کے بیروت ہوائی اڈے کے قریب ایک نئی قاتلانہ کارروائی کی۔

قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دشمن کے طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقے الشیعہ کے گرد حملہ کیا جس کے بعد ایمبولینسوں کو علاقے میں بھیجا گیا۔

قابض فوج کے طیاروں نے لبنان کے شہرصور کے پرانے محلے کو نشانہ بناتے ہوئے دو حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے عنقون قصبے پر بھی حملہ کیا اورمفیدون شہر پربھی بمباری کی۔

لبنان کے وزیر صحت فراس الابیض نے ہفتے کی سہ پہر کو اعلان کیا کہ گذشتہ سال آٹھ اکتوبر کے آغاز سے لے کر اب تک لبنان میں 1640 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 104 بچے، 194 خواتین ہیں جب کہ 8408 زخمی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan