غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی ‘یو این آر ڈبلیو اے’ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، جب کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں اقوام متحدہ کے کارکن کی موت ہوئی ہے اور دوسرا زخمی ہے تو میں بہت افسردہ اور مایوس ہوا ہوں۔
اقوام متحدہ کے اداروں کے عہدیداروں کی طرف سے یہ بیانات گذشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے ایک کارکن کی موت اوردوسرے کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئےہیں۔
اونروا کے کمشنر نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ساتھیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ماری گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے دوران اب تک ‘اونروا’ کے 188 کارکن ہلاک ہوئے ہیں اور غزہ میں ہمارے ساتھیوں کی اموات پرہم سب غم زدہ ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امدادی کارکن اور اقوام متحدہ کا عملہ نشانہ نہیں ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے۔