Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لاکھوں مسلمان رکن اعظم کے لیے میدان عرفات میں جمع، فلسطینی محروم

مکہ مکرمہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج ہفتے کو لاکھوں مسلمانوں نے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا مگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے ہزاروں مسلمان فریضہ حج کی ادائی سے محروم رہے ہیں۔

حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمین عرفات کے میدان میں موجود ہیں۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں۔

عازمین نے سارا دن میدانِ عرفات میں عبادت الٰہی اور دعائیں کرتے گزارا۔

سورج غروب ہوتے ساتھ ہی عازمین وادی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں پہنچ کر وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں  قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

ظہر اور عصر کی نماز قصر اور جمع کی صورت میں ادا کرنے کے بعد حجاج کرام مسجد نمرہ کے اطراف میں ہی بیٹھے رہے جبکہ بیشتر حجاج جبل رحمہ کی جانب روانہ ہو گئے۔

سفید احرام میں ملبوس لاکھوں حجاج کی وجہ سے رحمہ پہاڑ کا دور سے انتہائی خوبصورت منظر دکھائی دے رہا تھا۔ حد نگاہ تک سفید احرام میں ملبوس حجاج نظر آ رہے تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ عام لوگوں نے بھی حجاج میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

حجاج کرام آج یہاں غروب آفتاب سے چند لمحات قبل تک قیام کریں گے اور زوال کے ساتھ ہی مزدلفہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ تینوں دن رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

حجاج کرام رات مزدلفہ کے میدان میں بسر کریں گے اور نماز فجر ادا کرنے کے ساتھ ہی وہ منیٰ کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔

سعودی اداروں کی جانب سے حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کے لیے سکیورٹی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کے قافلے بسوں اور مشاعر ٹرین سروس کے ذریعے جمعہ کی نصف شب کے بعد ہی منیٰ سے میدان عرفات کےلیے روا نہ ہوگئے تھے۔

میدان عرفات انے والے تمام راستوں پر چیک پوسٹیں قائم ہیں جبکہ کسی کو بھی میدان عرفات میں حج پرمٹ کے بغیر جانی کی اجازت نہیں۔ ایسی گاڑییاں جن پر مشاعر مقدسہ میں جانے کا پرمٹ چسپاں نہیں انہیں چیک پوسٹوں سے گزرنے نہیں دیا جا رہا۔

وزارت دفاع ہو سکیورٹی اداروں کے ٹیمیں مسلسل میدان عرفات کا دورہ کر رہی ہیں جبکہ وزات دفاع کے ہیلی کاپٹر میدان عرفات کی مسلسل فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan