مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا مرکز راوی روڈ لاہور میں پارٹی کی کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس کی صدرات سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کی۔ اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف قراردادِ مذمت منظور کرکے، فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں قطر کی طرف سے بھارتی نژاد اسرائیلی ایجنٹوں کیلئے سزائے موت کے فیصلے کی تائید کی گئی۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیلی جارحیت روکنے کی بجائے مشرق وسطی پر اپنا تسلط قائم کرلیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات میں جمعیت اہلحدیث پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد میں رہے گی اور ووٹ مسلم لیگ ن کو ہی دیا جائے گا۔