Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا فرانس کی جانب سے مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کو دہشت گرد قراردینے کا خیر مقدم

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے منگل کے روز فرانس کی جانب سے مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کے حمایت یافتہ صہیونی آبادکاروں کے پے در پے حملوں کو “دہشت گردانہ کارروائیاں” قرار دینے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ’’اہم اور قابل تحسین قدم‘‘ قرار دیا ہے۔

محمود مرداوی نے کہا کہ یہ موقف نہ صرف ظلم کی چکی میں پسنے والے فلسطینی عوام کی حالت زار کا درست اعتراف ہے بلکہ یہ قابض اسرائیل اور اس کے آبادکاروں کی مجرمانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کی جانب ایک ٹھوس پیش رفت بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ بیان فلسطینی قوم کے بیانیے کی سچائی اور اس کی منصفانہ جدوجہد کو تقویت دیتا ہے اور ان دہشت گردانہ حملوں کو بے نقاب کرتا ہے جنہیں بین الاقوامی برادری طویل عرصے سے نظر انداز کرتی آئی ہے۔ یہ موقف ہمارے اس مطالبے کو بھی تقویت دیتا ہے کہ قابض ریاست کا قبضہ ختم کیا جائے اور ان تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں‘‘۔

مرداوی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محض رسمی بیانات اور زبانی مذمت پر اکتفا نہ کرے بلکہ فرانس کے اقدام کی روشنی میں مزید ٹھوس، عملی اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے تاکہ فلسطینی عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور قابض اسرائیل کو اس کی مجرمانہ پالیسیوں اور توسیع پسندانہ منصوبوں سے روکا جا سکے۔

انہوں نے عالمی اداروں اور اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف صہیونی آبادکاروں بلکہ ان کو پشت پناہی دینے والے تمام عناصر پر پابندیاں عائد کریں، اور قابض ریاست کی حکومت کو براہِ راست ذمہ دار ٹھہرا کر اسے ان جارحانہ حملوں کے نتائج کا سامنا کرنے پر مجبور کریں جو مغربی کنارے کی سرزمین اور وہاں بسنے والے نہتے فلسطینیوں پر مسلسل ڈھائے جا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan