Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خضر عدنان کی شہادت کے بعد راکٹ حملوں میں چھ آباد کار زخمی

مُنگل کی شام غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں کو نشانہ بنانے والے راکٹ  حملوں کے نتیجے میں کم سے کم چھ صہیونی زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے مشترکہ کنٹرول روم نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 یہ راکت حملے اسرائیلی جیل میں صہیونی ریاست کی مجرمانہ غفلت اور انتقامی پالیسی کے نتیجے میں فوت ہونے والے فلسطینی رہ نما خضر عدنان کی شہادت کے بعد مزاحمتی قوتوں کا ابتدائی رد عمل ہے۔

عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ کم از کم 22 راکٹ داغے گئے، جن میں سے اکثرکو آئرن ڈوم روکنے میں ناکام رہا،  یہ راکٹ دیروت کے مقام پرگرے جس کےنتیجے میں چھ آباد کارزخمی ہوئے۔

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے مشترکہ کنٹرول  نے باضابطہ طور پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قتل و غارت کے گھناؤنے جرم کےخلاف فلسطینی اپنی تمام تر طاقت سے لڑیں گے۔

مزحمتی قوتوں نے الشیخ خضرعدنان کی شہادت کو اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں  سوچا سمجھا قتل قرار دیا۔

خیال رہے کہ منگل کی شام کو اسرائیلی عقوبت خانے میں انتطامی قید کے خلاف مسلسل چھیاسی روز کی بھوک ہڑتال کے بعد الشیخ خضرعدنان جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan