Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس کا ’’الامل ہسپتال‘‘ بند، زخمی تڑپ رہے ہیں: عالمی ادارہ صحت

جنیوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خانیونس میں واقع ’’الامل ہسپتال‘‘ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے اور اب وہ کسی بھی زخمی یا بیمار کو طبی امداد دینے کے قابل نہیں رہا۔

قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں اور طبی مراکز پر مسلسل اور منظم حملے جاری ہیں۔ یہ حملے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں جن کا مقصد فلسطینی قوم کو صفحۂ ہستی سے مٹانا ہے۔ سنہ2023ء سے جاری اس نسل کشی نے غزہ کے نظام صحت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

ٹیڈروس گیبریسس نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ الامل ہسپتال اب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، کیونکہ اس کے ارد گرد قابض اسرائیل کی بمباری میں شدید اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق اب ہسپتال تک رسائی ممکن نہیں رہی، جس کے نتیجے میں وہ لوگ بھی جان کی بازی ہار گئے جنہیں بروقت طبی امداد مل سکتی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب یہ ہسپتال نئے مریضوں کو داخل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، حالانکہ ہزاروں افراد ایسے ہیں جنہیں فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈلین ہسپتال کی بندش کے بعد خانیونس میں اب صرف ’’ناصر ہسپتال‘‘ بچا ہے، جہاں انتہائی نگہداشت کی سہولت میسر ہے۔

ٹیڈروس گیبریسس نے ایک بار پھر عالمی برادری اور فریقین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے، طبی مراکز کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ادویات و طبی سامان کی ترسیل کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھا جائے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی ریاست نے امریکہ کی پشت پناہی میں 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ درندگی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اب تک اس جنگ میں 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں۔ 12 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی بار بار بے گھر ہونے پر مجبور کیے جا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan