خان یونس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کل رات غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے متعدد محلوں پر قابض فوج کی اچانک دراندازی کے دوران قتل عام کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 32 شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی شام قابض کی بھاری نفری نے رفح کے شمال مغرب میں واقع علاقے سے قزان النجار اور خان یونس کے جنوب مشرق میں معن کے علاقے میں السلام اور المنارہ محلوں پر قابض فوج نے حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 32 فلسطینی شہداء کو آج سویرے ہسپتال پہنچایا گیا۔ تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے شہداء کی تلاش جاری ہے۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے متعدد شہریوں کو گھیرے میں لے کر ان کے گھروں پر بمباری کی۔ کم از کم 6 گھروں پر بمباری کی گئی۔
صحافی معاذ العامور نے کہا کہ قابض فوج آج صبح کے وقت دراندازی کی جگہوں سے پیچھے ہٹ گئی اور رفح شہر میں اپنے ٹھکانوں پر واپس آگئی۔۔