Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس میں قابض اسرائیل کی ہولناک بمباری، 56 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی اور لاپتا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) زخمی ہو گئے، جب کہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مختلف علاقوں میں کم از کم 13 گھروں اور خیموں کو نشانہ بنایا، جب کہ مشرقی علاقوں پر شدید بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہادتیں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

طبی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں صرف آج صبح 56 افراد جام شہادت نوش کر گئے، جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

شہداء میں معروف فلسطینی صحافی اور الاقصیٰ چینل کے مایہ ناز اینکر “حسن سمور” بھی شامل ہیں، جو اپنے پورے خاندان سمیت شہید ہو گئے۔

بلدہ القرارہ خان یونس کے شمال مشرق میں صیہونی بمباری نے بردویل خاندان کا گھر ملبے کا ڈھیر بنا دیا، جس میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسی علاقے میں الزیناتی خاندان کے گھر پر ہونے والے حملے میں مزید 12 افراد شہید ہوئے۔

خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی علاقے میں بے گھر افراد کے ایک خیمے پر بمباری کے نتیجے میں ،خلیل جمال درویش الأسطل شہید ہو گئے۔

قابض اسرائیل کی درندگی یہاں تک محدود نہ رہی بلکہ اس نے اللحام خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے، جب کہ البیوک خاندان کے گھر پر حملے میں مزید 2 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

عبسان کبیر کے علاقے میں واقع عسقلان سکول کے قریب ابو طعیمہ خاندان کے گھر پر حملے میں مزید 7 معصوم شہری شہید ہوئے۔

اسی طرح صیہونی طیاروں نے صحافی حسن مرزوق سمورکے خاندان کی خیمہ گاہ اور ایک کمرے کو نشانہ بنایا، جس میں 13 افراد شہید ہو گئے، جب کہ کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

شہر کے مشرق میں واقع یورپی ہاؤسنگ اسکیم میں کوارع خاندان کے گھر پر بمباری ہوئی، جب کہ عمور خاندان کے افراد کو الفخاری علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

محمد مقصود الشاعر شہید ہو گئے جب کہ قشطہ خاندان کے افراد اس وقت زخمی ہوئے جب قابض اسرائیل نے بنو سہیلہ چوک کے قریب گولڈن مال کی انتظامی عمارت پر حملہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan