Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی وحشی ریاست اپنے جرائم کی سزا ضرور بھگتے گی:خامنہ ای

تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علیٰ علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں مزاحمتی قوتیں ہی خطے کے مستقبل کا  فیصلہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے بعد لبنان میں نسل کشی کی وہی “احمقانہ” پالیسی پر عمل پیرا ہے مگر وہ ٹھوس مزاحمتی ڈھانچو کو متاثر نہیں کرسکےگا”۔

 

خامنہ ای نے آج ہفتے کے روز ایک پریس بیان میں “لبنان کے حالیہ واقعات کے بارے میں کہا کہ قابض اسرائیلی کی طرف سے لبنان میں نہتے لوگوں کے قتل عام نے سب پر آشکار کر دیا کہ پاگل صہیونی کتے کی وحشیانہ فطرت، اس کی غاصبانہ پالیسی اور احمقانہ طرز عمل اسے تباہی کی طرف لے جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ “صیہونی وجود پر حکومت کرنے والے دہشت گرد گروہ نے غزہ میں اپنی سالہا سال سے جاری مجرمانہ جنگ کے باوجود اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کیے۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ عورتوں، بچوں اور شہریوں کی نسل کشی مزاحمتی نظام کے ٹھوس ڈھانچے کو متاثر نہیں کر سکتی۔

خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں مزاحمتی قوتیں ہی اس کی تقدیر کا تعین کریں گی۔ خطے کی تمام مزاحمتی قوتیں حزب اللہ کے ساتھ کھڑی ہیں اور اس کی حمایت کرتی ہیں۔ مزاحمتی قوتیں اس خطے کی تقدیر کا فیصلہ کریں گی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ لبنانی عوام یہ نہیں بھولے ہیں کہ “قابض ریاست ” کی فوج کبھی اپنے پیروں سے خطوں کو روند رہے تھے، یہاں تک کہ بیروت کو مگر حزب اللہ نے ان کے پاؤں کاٹ کر لبنان کو عزیز اور قابل فخر بنایا”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan