Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  جامعہ کراچی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی مہم شروع ہوگئی، جس کا وائس چانسلر نے دستخط کرکے باقاعدہ آغاز کردیا۔

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جامعہ کراچی میں قائم کی گئی ’’دیوار یکجہتی‘‘ پر دستخطی مہم کا آغاز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے دستخط کرکے کردیا۔

مہم کے افتتاح کے موقع پر رئیس کلیہ معارف اسلامی ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، رئیس کلیہ فنون ڈاکٹر شائستہ تبسم اور رئیس کلیہ علوم(سائنس) ڈاکٹر تبسم نے بھی اپنے دستخط کیے، جس کے بعد جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلبہ و ملازمین کی بڑی تعداد آرٹس لابی میں جمع ہوتی گئی اور دستخطی مہم میں حصہ لیا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے اساتذہ و طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو حقوق اور خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، ہم پر بھی لازم ہے کہ ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرگرمی اس سوچ کا اظہار ہے کہ ہم سب فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، ان کی مدد ہماری ذمے داری ہے ۔

واضح رہے کہ فلسطینی مسلمانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے جامعہ کراچی میں قائم دیوار یکجہتی اور دستخطی مہم امریکی و یورپی جامعات میں جاری احتجاجی تحریک ہی کی کڑی قرار دی جارہی ہے، جہاں امریکی و یورپی حکومتوں سے وہاں کی جامعات کے طلبہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی سمیت دیگر ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جامعہ کراچی میں یہ سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہے گا، جہاں اسرائیل کے قیام اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جارحیت کے آغاز کے دن 15 مئی کو ایک سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس روز جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین و طلبہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ جامعہ کراچی میں قائم دیوار یکجہتی معروف آرٹس لابی میں فلسطین اکیڈمک فورم, فلسطین فاوؑنڈیشن پاکستان اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے، جہاں 33 میٹر لمبا بینر آویزاں کیا گیا ہے۔

آرٹس لابی میں قائم کی گئی دیوار یکجہتی پر انگریزی زبان میں ” وال آف سولیڈیرٹی ،سٹوپ جینوسائٹ ان فلسطین وی سٹین ان سولیڈریتی وتھ فلسطینین”  سمیت دیگر عبارتیں لکھی ہوئی ہیں جب کہ جامعہ کراچی کے نشان کے علاوہ پاکستان اور فلسطین کا پرچم بنا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan