Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے: ابو صفیہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی غزہ کے واحد جزوی طور پر کام کرنے والے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کی پٹی اور ہسپتال پر بمباری جاری ہے جس سے ہسپتال کی عمارتیں، اطراف اور صحن متاثر ہو رہے ہیں۔

ابو صفیہ نے پیرکی شام کوایک پریس بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے کل سے اب تک ہم ایک ہی منظر کا سامنا کر رہے ہیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے “توجہ واضح طور پر ہسپتال پر ہے۔ اس کی عمارت، اس کے ارد گرد اور اس پر بمباری جاری ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تشویشناک یہ ہے کہ قابض فوج نےانتہائی نگہداشت کے شعبہ کو پہلی بار سنائپرز نے نشانہ بنایا اور ہسپتال کی تمام کھڑکیوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنائپرز اونچی جگہوں پر تعینات تھے۔ یہ کہ ہسپتال کے وارڈز کے اندر آنے والے کسی بھی شخص کو چوٹ لگنے کا خطرہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل سے ہم راہداریوں میں بعض زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ کل سے اب تک تقریباً پانچ شہری شہید اور 29 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھ بھال کی فوری ضروریات ہیں۔ ہسپتال کو فوری جنریٹروں کی مرمت، بجلی، پانی اور آکسیجن کی بحالی ضرورت ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم اس وقت بجلی، آکسیجن یا پانی کے بغیر مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ ہسپتال کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور یہ ہسپتال کے اندر موجود ہر ایک کے لیے قبرستان بن جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan