بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جنوبی لبنان کے قصبے الحباریہ میں بدھ کی صبح ایک طبی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے سات افراد کا اجتماعی قتل عام کیا گیا۔ متعدد افراد زخمی اور کئی تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوب میں الحباریہ قصبے میں ایمرجنسی اور اسلامک ریلیف سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
درایں اثناء لبنانی ایمبولینس ایسوسی ایشن نے اپنے 7 رضاکاروں پر شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس نےکہا کہ اس کے مرکز کو نشانہ بنانا انسانی کاموں کی خلاف ورزی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو پابند کرے کہ وہ ایمبولینس کے عملے کو نشانہ بنانا بند کرے جو بین الاقوامی قانون کے مطابق کام کرتے ہیں۔
حزب اللہ نے اپنے ایک پریس بیان میں صیہونی قابض فوج کی طرف سے جنوب میں حباریہ قصبے میں واقع اسلامک میڈیکل سوسائٹی سنٹر کے مریضوں اور طبی عملے کے خلاف ہونے والے گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کی ہے۔