Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان میں اسرائیلی گولہ باری سے دو شہری شہید

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی لبنان کے علاقے بعلبک ہرمل میں جنتا قصا کے علاقے پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دو افراد شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

قومی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دشمن کے ڈرون نے مشرقی لبنان کے پہاڑی سلسلے کے مضافات میں جنتا کے علاقے میں شارع کے علاقے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو شہید اور دو زخمی ہوئے۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ قابض فوج نےمنگل کی شام مغربی لبنانی سیکٹر میں علما الشعب اور ناقورہ قصبوں کے درمیان بمباری کی۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے علما الشعب میں قابض فوج کی طرف سے فائر کیے جانے والے روشنی کے گولوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

منگل کو قابض فوج کے طیارے نے ہرمل شہر کے اوپر درمیانی اونچائی پر اور صیدا شہر کے اوپر کم اونچائی پر پرواز کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan