Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان سے میزائل حملے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک، 12 زخمی

مقبوضہ فلسطین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  قابض صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بالائی الجلیل کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق لبنان کی جانب سے ٹینک شکن میزائل نے بالائی بالائی الجلیل کے علاقے “تل حی” میں قابض فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ان میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے میزائل دھماکے کے بعد جنوبی لبنان کے قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فاسفورس بمباری کی جس کے نتیجے میں لبنان کے جنوبی علاقوں میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے لبنانی سرزمین پر توپ خانے کے شدید گولے داغے جس کی گونج صفد میں بھی سنی گئی۔

دوسری طرف حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے جمعرات کی صبح 07:45 پر مناسب ہتھیاروں کے ساتھ المرج کے مقام پر اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے لیے ایک پوزیشننگ پوائنٹ کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan