Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت میں 4 شہید اور درجنوں زخمی

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  لبنان میں قابض صہیونی فوج کی لبنان پر تازہ جارحیت کے نتیجے میں مزید چار شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں پر شدید بم باری کی۔ صبح کے وقت قابض فوج کی بمباری میں جنوب میں بقاع کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے مرکزی سیکٹر میں واقع قصبوں پر درجنوں حملے ایسے وقت میں کیے جب قابض فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی گھر کو خالی کر دیں جو حزب اللہ کے مقام میں تبدیل ہو چکا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں چار شہری شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ شہری ہرمل اور جبال بطم اور مالکیہ میں بمباری سے شہید ہوئے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں میس الجبل، عیترون، حولہ، طیبہ، مرکبا، بنی حیان، جبل الریحان، اقلیم التفاح الطیری کے پہاڑی علاقوں، بنت جبیل، حنین، زوطر اور جنوبی لبنان میں نبطیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan