Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی افریقہ اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پیروی کے لیے پرعزم

وہانسبرگ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک قابض صہیونی ریاست کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کی “نسل کشی” کے مقدمے کی پیروی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ آئندہ ماہ مزید شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

جنوبی افریقہ نے گذشتہ دسمبر میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ نسل میں کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے 1948ء کے کنونشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اسرائیل نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے مگر قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

کل جمعہ رامافوسا سے جب اس کیس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ “ہم اپنے موقف پر قائم ہیں”۔ہم اس کیس کوآگے بڑھائیں گے اور اس کے لیے ہم پرعزم ہیں۔

جنوبی افریقہ اپنے مقدمے کی حمایت کے لیے اگلے ماہ عدالت میں حقائق اور شواہد کا بیان جمع کرائے گا، جس میں صدر رامافوسا نے کہا ہے کہ ان شواہد کو پیش کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ شواہد سیکڑوں صفحات پر مشتمل ایک بہت بڑی دستاویز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم یہ کہتے رہتے ہیں کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے، جنگ بندی ہونی چاہیے اور اسی طرح یرغمالیوں کی واپسی بھی ہونی چاہیے”۔

کئی ممالک نے مقدمہ میں جنوبی افریقہ کا ساتھ دیا ہے جن میں کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، اسپین اور ترکیہ شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan