بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) منگل کی صبح سویرے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں تین افراد شہید اور چار زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین لبنانیوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اس بمبار ی کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ایک عسکریت پسند کو نشانہ بنایا گیا۔ اس میں ایک عمارت کی اوپری تین منزلوں کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے المنار ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں لبنانی دارالحکومت میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کی بالائی منزلوں کو نقصان اور جزوی تباہی دکھائی گئی۔
اسرائیلی فوج اور شن بیت سکیورٹی سروس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فضائیہ نے حزب اللہ کے ایک اہم گڑھ الضاحیہ کے علاقے میں ایک چھاپہ مارا، جس میں حزب اللہ کے ایک کارکن کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی چینل 14نے اطلاع دی کہ سکیورٹی سروسز کو اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں فضائی حملے کا ہدف قبرص میں اسرائیلی طیارے کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کو روکنا تھا۔
لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے جو لبنان کی خودمختاری پر زور دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی علاقوں پر جارحیت جنگ جنگ کے خاتمے کے انتظامات کی خلاف ورزی ہے۔