تل ابیب (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان میں لڑائیوں کے دوران ایک پلٹون کمانڈر ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں گولانی بریگیڈ کی 51ویں بٹالین کے ایک دھڑے کے کمانڈر کی ہلاکت اور ایک افسر کے شدید زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 794 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک مارے جانے والے 370 فوجی اور جنوبی لبنان میں زمینی لڑائی کے آغاز کے بعد سے 40 فوجی مارے گئے ہیں۔ جنگ کے دوران 192 افسر مارے گئے۔ مرنے والے فوجیوں کا ایک چوتھائی حصہ جن میں 4 بریگیڈ کمانڈر 5 بٹالین کمانڈر، 63 کمپنی کمانڈر 20 ڈپٹی کمپنی کمانڈر اور 67 چھوٹے فوجی یونٹ کمانڈر شامل ہیں۔