Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید کئی افراد شہید

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جانب سے  لبنان میں جارحیت مسلسل جاری ہے جس میں مزید قتل عام کی اطلاعات ہیں۔

جنوبی لبنان میں بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر رات کے وقت پرتشدد دھماکے ہوئے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق آج ہفتے کو جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں میں 14 سے زائد اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے

انہوں نے وضاحت کی کہ حملوں میں لبنانی یونیورسٹی کے آس پاس کے علاقوں برج البراجنہ، حارہ حریک اور الحدث کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملوں کے بعد علاقےسیاہ دھوئیں میں ڈوب گئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دارالحکومت بیروت کے آسمان پر اب بھی دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

قبل ازیں قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ نے لبنان کے تین علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے وہاں کےرہائیشیوں کو علاقہ فوری طورپر خارلی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے تین علاقوں پر پمفلٹس گرائےگئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں سے فوری طورپر نکل جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج بمباری کرنے والی ہے۔

بدھ کے روز الضاحیہ کے علاقے کو کئی چھاپوں کا نشانہ بنایا گیا۔ان میں سے ایک حملے میں بیروت ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقے کو نشانہ بنایا۔ یہ ایئرپورٹ لبنان کا بیرونی دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے قابض اسرائیلی ریاست کے اندر متعدد یہودی بستیوں پر میزائل حملے کیے جن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan