غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی ہلال احمر نے صیہونی فوجیوں کے نابلس پر حملے میں 50 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیتا کالونی میں حملے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے حوارہ میں فائرنگ کے حادثے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کےلئے کئی مرتبہ بیتا کالونی اور جنوبی نابلس کے دوسرے علاقوں پر حملے کئے۔
دوسری جانب غزہ میں مسجد الاقصی کو صیہونیوں کی جانب سے نذر آتش کئے جانے کی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینوں نے مظاہرے کئے جن کو روکنے کےلئے صیہونی غاصب فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان مظاہروں میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔