لبنان (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) جنوبی لبنان میں فلسطینی کیمپ عین الحلوہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی لبنان میں فلسطینی کیمپ عین الحلوہ میں جھڑپوں کا سلسلہ بدھ کی رات سے شروع ہوا جس میں دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
ان جھڑپوں میں اب تک 8 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ بہت سے فلسطینی کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ جھڑپیں ہفتہ کو تحریک فتح کے ایک افسر اور اس کے تین محافظوں کے قتل کے بعد شروع ہوئیں اور پیر کے روز سے اس میں شدت آئی۔