مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز قابض کی رکاوٹوں اور سخت پابندیوں کے باوجود ادا کی۔
القدس میں اسلامی اوقاف کے محکمہ نے اطلاع دی ہے کہ رمضان کے آخری جمعہ کو تقریباً 75,000 نمازی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور نماز جمعہ ادا کی۔
نمازیوں نے نماز جمعہ سے قبل قابض افواج کی طرف سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پہنچنے کے لیے فوجی چوکیوں کو عبور کیا۔
قابض اسرائیلی قابض فوج نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی رسائی پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو قلندیا فوجی چوکی عبور کرنے سے روک دیا۔ فلسطینی مغربی کنارے سے مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ کے اطراف میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ قابض فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی۔