Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی دوحہ میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو دوحہ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی قیادت حماس کے غزہ میں سربراہ خلیل الحیہ نے کی۔

ملاقات میں فلسطین اور خطے کی تازہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور غزہ پر قابض اسرائیل کے جاری وحشیانہ حملوں کا جائزہ لیا گیا، جہاں قابض فوج نسل کشی، بھوک اور سفاکانہ قتل و غارت گری کے تمام ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفد نے فلسطینی کاز کو لاحق خطرات، مسئلہ فلسطین کے خاتمے کی کوششوں، مغربی کنارے کے قبضے اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے صہیونی منصوبوں پر بھی بات کی۔

فریقین نے اس بات پر بھی گفتگو کی کہ مصر اور قطر کی ثالثی میں جاری سفارتی رابطوں کے ذریعے غزہ پر جاری حملے کو کس طرح روکا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے حماس کی قیادت کی کوششیں کہاں تک پہنچی ہیں۔

اس موقع پر جون میں قابض اسرائیل کی طرف سے ایران پر کیے گئے حملے اور اس کے خطے پر اثرات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس ملاقات میں فلسطینی کاز کے حوالے سے اپنی حکومت کے واضح اور اٹل موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل صرف فلسطینی عوام کا ہی نہیں بلکہ پوری امت اور تمام انسانیت کا دشمن ہے اور یہ حقیقت غزہ کے عوام کی صبر و استقامت اور ان کی عظیم قربانیوں سے دنیا پر اور بھی واضح ہو چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan