Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فاشسٹ صہیونی بزدل دشمن کا قطر میں حماس کے مراکز اور رہائش گاہوں پر بزدلانہ حملہ

دوحہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی افواج نے آج منگل کے روز ایک سنگین اور مجرمانہ جارحیت کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی سیاسی بیورو کے کئی ارکان کے رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب دوحہ نے صہیونی دشمن کے ان بزدلانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے متعدد فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جبکہ الجزیرہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ حماس کی قیادت اسرائیلی قاتلانہ حملے کی کوشش میں محفوظ رہی۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی قنا کے مطابق قابض اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے متعدد سیاسی رہنماؤں کے رہائشی مراکز پر براہ راست حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قطری سکیورٹی فورسز، د سول ڈیفنس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے تاکہ رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

مملکت قطر نے قابض اسرائیل کے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی ریاست کے اس مجرمانہ طرزعمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سماجی پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں کہا کہ یہ مجرمانہ حملہ تمام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور قطری شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ قطر اس مجرمانہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی بھی حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اعلان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس نے دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ تاہم حماس کے ایک سینیر رہنما نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیل نے اس وقت وفد کو نشانہ بنایا جب وہ دوحہ میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر غور کر رہا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا دراصل پوری مذاکراتی کوششوں پر حملہ ہے اور قابض اسرائیل کی مجرمانہ نیتوں کا کھلا ثبوت ہے۔

ذرائع نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف قطر بلکہ پورے خلیج پر ایک کھلا وار ہے اور اسرائیلی درندگی کی انتہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی قیادت اپنی جان کو اللہ اور اپنی ملت کے مقصد پر قربان کر چکی ہے اور وہ فلسطینی عوام اور ان کی قربانیوں کا حصہ ہے۔ کسی بھی قتل یا دہشت گردانہ سازش سے حماس کی قیادت خوفزدہ نہیں ہو گی۔

ذرائع نے واضح کیا کہ حماس اس وقت قطر کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے اور ہر فیصلہ دوحہ کے سرکاری اعلان کے مطابق کیا جائے گا کیونکہ یہی قطر کی ذمہ داری اور حق ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan