Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خون کی ہولی، 7 بچوں سمیت 12افراد شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میں جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام میں 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 12 شہری شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے جبالیہ النزلہ میں خلہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 12 مکین شہید ہوگئے۔

ویڈیو مناظر میں وہ لمحات دکھائے گئے جب قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ النزلہ میں “خلہ” خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

قبل ازیں جمعہ کی شام غزہ کی پٹی کے وسط میں نصیرات کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی بمباری میں 8 فلسطینی شہید اور کم از کم 15 زخمی ہو گئے تھے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں مبروک اسٹریٹ پر واقع “یافا” ٹاور کے اندر ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی، جس میں 8 شہید اور تقریباً 15 زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ آج صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 56 شہری شہید ہوئے، جن میں سے 42 شمالی غزہ کی پٹی میں شہید ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan