Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جبالیہ میں قابض اسرائیلی فوج پر فلسطینی مزاحمت کے کاری وار، تین صہیونی فوجی ہلاک، گیارہ زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے دلیر مجاھدین نے شمالی غزہ کے جبالیہ کی سرزمین پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے تین صہیونی فوجیوں کو واصلِ جہنم کیا، جب کہ گیارہ کو شدید زخمی کیا، جن میں سے دو کی حالت نہایت نازک بتائی گئی ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ صہیونی فوجی اُس وقت ہلاک اور زخمی ہوئے جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے پیر کی شام جبالیہ کے علاقے میں دشمن کی ایک بکتر بند ہمر گاڑی کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا۔

اس جرأت مندانہ کارروائی کے بعد جب دشمن فوج نے اپنے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو نکالنے کی کوشش کی تو مجاہدین نے ایک اور حملہ کرتے ہوئے زخمیوں کو منتقل کرنے والی 663 یونٹ کی طبی امدادی ٹیم کی گاڑی پر بھی ٹینک شکن میزائل داغا، جس سے مزید کئی صہیونی فوجی زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

اسی دوران فلسطینی مجاہدین نے ایک تیسری کارروائی میں ایک مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے دس سے زائد اہلکار مختلف نوعیت کی چوٹوں کا شکار ہوئے۔

عبرانی میڈیا کی رپورٹوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ شدید فائرنگ اور خطرناک حالات کی وجہ سے قابض فوج کی لاشیں اور زخمی اہلکار نکالنے کی کوشش ناکام رہی۔ دشمن کی ایک جنگی ہیلی کاپٹر جو زخمیوں کو نکالنے کے لیے پہنچی تھی، اسے بھی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

فلسطینی قوم کے جانباز محافظ، القسام بریگیڈز، جو اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا عسکری بازو ہے، نے مرکزاطلاعات فلسطین کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ان کے مجاہدین جبالیا کیمپ کے مشرقی علاقے میں صہیونی افواج کے ساتھ صفر فاصلے پر شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کی زبردست کارروائیاں جاری ہیں۔ اتوار کے روز القسام بریگیڈ نے جنوبی خان یونس کے علاقے قیزان النجار میں دشمن کی ایک ٹینک کو نشانہ بنایا۔ اس سے ایک روز قبل ہفتے کو، مجاہدین نے بلدیہ القرارة کے مشرقی حصے میں قابض اسرائیلی فوج کے اجتماع پر 13 مارٹر گولے داغے، اور خان یونس کے مشرقی علاقے “العین الثالثہ” کو تین کم فاصلے والے “رجوم” راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

اسلامی جہاد کی عسکری شاخ، سرایا القدس نے بھی اعلان کیا کہ اس نے شہداء الاقصیٰ بریگیڈز کے ساتھ مل کر خان یونس کے جنوب مشرقی علاقے میں قابض افواج اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ سرایا القدس نے ان حملوں کی تصویری جھلکیاں بھی جاری کی ہیں جن میں ان کے جانباز مجاہدین کو خان یونس میں دشمن پر مارٹر گولے برساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلسطینی مزاحمت، اپنے عزم و ہمت کے ساتھ، ظالم و غاصب اسرائیلی دشمن کو اس کی ہر جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔ جبالیا سے خان یونس تک، ہر گلی، ہر محلہ مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ انسانی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی یہ داستانیں صرف فلسطین کی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کی آواز بن چکی ہیں۔ بے گناہ بچوں، عورتوں، بزرگوں اور مجاہدین پر ہونے والے یہ مظالم عالمی ضمیر سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر کب تک یہ خونی کھیل جاری رہے گا؟

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan