Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ فلسطینیوں کی کامیابی ہے:بدران

مغربی کنارہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے زور دے کر کہا ہے کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ صرف حماس کے لیے بلکہ فلسطینیوں کی کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے۔

بدران نے جمعے کی شام پریس بیانات میں مزید کہا کہ ہماری ترجیحات جنگ کو روکنا، اسرائیلی قابض فوج کو واپس بھیجناا، بے گھر ہونے والوں کی واپسی اور امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔

بدران نے نشاندہی کی کہ حماس قیدیوں کی رہائی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ اس معاہدے میں مختلف فلسطینی دھڑوں کے قیدیوں کو شامل کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

بدران نے وضاحت کی کہ حماس کے پاس تکنیکی کمیٹیاں اور فالو اپ ٹیمیں ہیں جو معاہدے میں درج مختلف مسائل سے نمٹتی ہیں۔

حسام بدران نے کہا کہ مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فلسطینی بقا کی جنگ ہے۔یہ جنگ طویل اور شدید ہو گی۔

بدھ کی شام، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو کل اتوار 19 جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔

معاہدے کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا۔اس میں حماس کی طرف سے 33 مرد اور خواتین قیدیوں کو رہا کرنا بھی شامل ہے جس کے بدلے میں اسرائیل تقریباً دو ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ان میں سے 250 کو عمر قید کے سزایافتہ فلسطینی اور سات اکتوبر 2023 کے بعدگرفتار کیے گئے تقریباً ایک ہزار قیدی شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں 5 اہم عنوانات شامل ہیں جن میں دو طرفہ جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی انخلاء، بے گھر افراد کی واپسی اور نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنانا، انسانی امداد کا داخلہ، اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan