اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف بڑھتی ہوئی اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جا سکتا، فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ روز جبالیہ کیمپ پر فضائی حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کی واضح مثال ہے جہاں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جا سکتا، اس قتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عمل کرنا چاہیے۔