Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الحلو ہسپتال 25 نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں: یونیسیف

غزہ ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال “یونیسیف” نے غزہ شہر کے ہسپتال الحلو میں موجود کم از کم 25 بیمار یا نوزائیدہ بچوں کو فوری طور پر نکالنے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔ یہ اپیل اس وقت سامنے آئی جب قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ رات الحلو ہسپتال کو نشانہ بنایا، جہاں ان میں سے تقریباً نصف بچے موجود ہیں۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال کے ارد گرد قابض فوج کے ٹینک تعینات ہیں اور بارہ نوزائیدہ بچے اس وقت انتہائی نگہداشت کی نرسری میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ مسلسل بمباری نے صورتحال کو نہایت سنگین بنا دیا ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق قابض فوج نے الحلو ہسپتال پر دو گولے داغے جس کے بعد ہسپتال تک رسائی یا وہاں سے نکلنا ناممکن ہوگیا ہے۔ قابض اسرائیل نے ہسپتال کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔

ہسپتال میں کئی اہم شعبے قائم ہیں جن میں سرطان کے مریضوں کا وارڈ بھی شامل ہے۔ یہاں 12 نوزائیدہ بچے انکیوبیٹر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ اس وقت 90 سے زائد افراد بشمول طبی عملہ اور مریض ہسپتال کے اندر محصور ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور مواصلات مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں اب تک 38 ہسپتال یا تو مکمل تباہ ہوچکے ہیں یا خدمات سے باہر کر دیے گئے ہیں۔ 96 طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور 197 ایمبولینس گاڑیاں تباہ یا ناکارہ کر دی گئی ہیں۔

غزہ کا پورا صحت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ ادویات اور طبی امداد کی رسائی روک دی گئی ہے۔ زخمیوں اور مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور زیادہ تر ہسپتال کھنڈر میں بدلنے کے باعث نہ سرجری ممکن ہے اور نہ ہی بنیادی علاج معالجہ فراہم ہو رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan