Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کے لیے ثالثوں سے رابطےجاری ہیں: ترجمان حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ جماعت جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو مکمل کرنے کے لیے ثالثی کرنے والے ممالک کے ساتھ رابطے کر رہی ہے۔

حازم قاسم نے پریس بیانات میں مزید کہا کہ ثالثوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے قابض اسرائیل کو پابند کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔قابض دشمن معاہدے کی بہت سی شرائط پر عمل درآمد سے فرار اختیار کررہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “حماس میں ہماری پوزیشن واضح ہے اور ہم امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کی زبان قبول نہیں کریں گے”۔

انہوں نے کہا کہ “قابض اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی تک جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل متفقہ انسانی پروٹوکول کی پابندی کرے”۔

اس سے قبل حماس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی سربراہی میں ایک وفد قاہرہ پہنچا جہاں انہوں نے مصری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan