Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ جنگ بندی کے بعد سے رفح سے 137 لاشیں برآمد

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے پیر کی شام اعلان کیا کہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے جن شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ان کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔

رفح شہر میں قابض اسرائیلی کی فائرنگ سے پیر کو دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

آج صبح سول ڈیفنس نے رفح شہر کے مختلف علاقوں سے 39 شہداء کی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا اور بعد ازاں اسی شہر سے 58 دیگر شہداء کی بازیابی کا اعلان کیا۔

رفح نے نسل کشی کے ایک باب کا مشاہدہ کیا۔اسے نسلی صفائی کا نشانہ بنایا گیا جس نے زندگی کے تمام آثار مٹا دیے، بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا اور سڑکوں کو مسمار کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 47,035 شہداء کے علاوہ 111,091 زخمی ہوئے ہیں جن میں مختلف درجے کے زخم آئے ہیں۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ متعدد متاثرین کو ملبے تلے دبے ہونے کے بعد نکالنےکی کوشش کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan