Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج لبنانی شہریوں کی واپسی میں رکاوٹ

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی ریاست اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے باوجود قابض صہیونی فوج لبنانی شہریوں کو جنوبی علاقوں میں داخلے اور واپسی سے روکنے کے لیے ان پر فائرنگ کررہی ہے۔

جمعہ کے روزقابض اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں کوایک بار پھر وارننگ دی کہ وہ اپنے گھروں کو واپس آنے سے گریز کریں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے’ایکس‘پلیٹ فارم پرایک پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ شبعا، الهباريہ، مرجعيون، أرنون، يحمر، القنطرة، شقرا، برعشيت، ياطر اور المنصوري میں لبنانیوں کو واپس آنے سے منع کیا گیا ہے”.

 اس نے کہا کہ اس مرحلے پر جنوبی لبنان میں لوگوں کوگھروں کو واپسی کے حوالے سے خبردا کیا گیا ہے۔

قبل ازیں لبنانی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے 60 قصبوں کے باشندوں کو واپس جانے سے گریز کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ حزب اللہ اور قابض اسرائیلی ریاست کے درمیان بدھ کے روز ساٹھ روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھاجس کے بعد آٹھ اکتوبر2023ء سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan