Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی ان شرائط پر قائم ہیں،اسرائیل کوغزہ سے نکلنا ہوگا:حمدان

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز کے پاس موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے کسی بھی سنجیدہ کوشش کا آغاز جنگ بندی سے ہونا چاہیے۔

جمعرات کی شام اپنے بیانات میں حمدان نے انکشاف کیا کہ ثالثوں نے جماعت کے وفد کو مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے  کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا لیکن حماس کا وفد تحریک کے مستقل جنگ بندی کے نکات اور سابقہ شرائط پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا وفد قاہرہ میں پیش کیے گئے خیالات کو سننے گیا لیکن جماعت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ حماس جنگ بندی کےحوالے سے اپنی شرائط پر قائم ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “اگر قابض دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ قتل و غارت گری  اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذریعے فوائد حاصل کر سکتا ہے  تواس کا  فریب ہے۔ ہم جنگ سے تھکنے والے ہرگز نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “شمالی غزہ میں مجاھدین  نے شہادت کے لیے اپنی بیعت کا عہد کیا ہے اور وہ مزاحمت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں”۔

حماس رہنما نے نشاندہی کی کہ لبنان اور فلسطین میں قتل عام اسرائیلی ریاست کی نوعیت اور اس کے فاشسٹ ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حماس کے وفد کا ماسکو کا دورہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan