Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ کے عہد و پیمان میں ہمارے مجاہدین نے فتح یا شہادت تک ثابت قدم رہنے کا عہد کیا:ابو عبیدہ

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ “ہمارے مجاھدین اب بھی بہادری سے لڑائیاں لڑ رہے ہیں، منصوبہ بند گھات لگا کر حملے کر رہے ہیں اور دشمن کی فوجوں کے لیے ان کے مقام، وقت اور طریقہ کے مطابق قتل کرنے کی تاک میں ہیں”۔

ایک مختصر بیان میں ابو عبیدہ نے زور دیا کہ “بیت حانون سے رفح تک زمین پر ہمارے مجاہدین کی بہادری فخر کا باعث، فوجی معجزہ اور تمام قوم کے جوانوں اور افواج کے لیے ایک مثال ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جنگی علاقوں اور دفاعی گھات میں ہمارے مجاھدین تصادم کے لیے تیار ہیں اور فتح یا شہادت تک ثابت قدم رہنے کا عہد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ القسام بریگیڈ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہاکہ “‘بریکنگ دی سوورڈ’ گھات لگانے کے تسلسل میں القسام کے مجاھدین جمعرات کو بیت حانون کے مشرق میں العودہ اسٹریٹ پر قابض فوج کے چار اہلکاروں اور افسروں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور انہیں ہلاک اور زخمی کر دیا”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan