Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر جنگ کے خلاف ہارورڈ یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی “علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں قابض اسرائیلی جرائم کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نےکیمپس اور کولمبیا یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والی اختلافی آوازوں کو دبانے کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نےغزہ کی پٹی پر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan