Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین: مزاحمت کاروں نے ایک فوجی گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا

جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)جنین میں مزاحمت  کاروں، القدس بریگیڈ، القسام بریگیڈ، الاقصیٰ بریگیڈ اور ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ، جنین شہر اوراس کے کیمپ پر جاری اسرائیلی فوج کے دھاوے کا پوری جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے تصدیق کی ہے کہ مزاحمتی کارکنوں نے جنین شہرپر حملے کے دوران قابض فوج کی ایک فوجی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

مزاحمت کاروں اور اس کے بہادرانہ ردعمل کے پیش نظر قابض فوج کو مزید کمک طلب کرنے پرمجبورکیا گیا۔

قابض فوجیوں نے کیمپ کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ جنین کے مشرقی محلے کے اندر ایک مکان پر 5 سے زائد میزائلوں سے بمباری کی۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج کی جانب سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جبکہ ہلال احمر نے کہا جنین میں گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جنین شہر سے تعلق رکھنے والا نوجوان 29 سالہ قاسم باسم زیدان آج بدھ کو اسرائیلی اسنائپر کی طرف سے جنین شہر پر جاری قابض فوج کے دھاوا بول کر سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہو گیا۔

الرازی ہسپتال کے ڈائریکٹر فواز حماد نے تصدیق کی کہ نوجوان قاسم کو سر میں گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے ڈرون نے کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کی اور قابض فوجیوں نے کیمپ کی متعدد مساجد پر بھی دھاوا بول دیا۔ اور مساجد کے لاؤڈ سپیکر پر گانےچلا دیے۔

قابض افواج کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہوئیں اور لوگوں نے قابض فوجیوں کی ان اشتعال انگیز اور لاپرواہ کارروائیوں کے جواب میں متعدد مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan