Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین شہراور اس کے کیمپ میں شہید چھ فلسطینی سپرد خاک

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں بدھ کے روز اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے تین بچوں سمیت چھ فلسطینیوں کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔شہداء کی نماز جناز ہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جنین ہسپتال سے جلوس جنازہ کیمپ اور شہر میں ان کے اہل خانہ کے گھروں کی طرف روانہ ہوا تاکہ انہیں سپرد خاک کیا جا سکے۔ شہر کی عظیم الشان مسجد اور کیمپ میں موجود یوتھ کلب میں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کے جلوس اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھے، مشتعل ھجوم نے اسرائیلی دہشت گردی کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔

جنین کیمپ میں الدمج محلے پر فضائی حملے کے نتیجے میں بدھ کی شام چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 33 سالہ محمد یاسین،37 سالہ احمد یاسین، باییس سالہ محمود احمد فیاض ۔ چھبیس سالہ اسامہ عبدالکریم ،26 سالہ محمد مصطفیٰ فیاض اور ساتئیس سالہ عو ض ابو زیدشامل ہیں۔

جنین میں نیشنل ایکشن فکشنز نے کہا کہ جب ہم معاہدے کے نفاذ اور پیارے غزہ میں اپنے نہتے شہریوں کے قتل کے خاتمے پر سوگ منا رہے ہیں۔قابض اسرائیلی نے جاری جرائم کو جاری رکھنے پر اصرار کر رہا ہے۔

جنین کیمپ پر قابض فوج کی بمباری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن میں 43 دنوں سے کیمپ کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan