جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کو مطلوب فلسطینی نوجوان عبدالرحمٰن ابو المنا “الدینانین” کو عباس ملیشیا نے کل پیر کی شام جنین شہر کے النسیم گول چکر پر گولیاں مارکر شہید کردیا۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ عباس ملیشیا نے مطلوب شخص عبدالرحمن ابو المنا کو گولی مار دی۔ اسے شدید زخمی حالت میں اغوا کیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کی گئی۔
بعد ازاں طبی ذرائع نے ابو المنا کی شہادت کا اعلان کیاہے۔
اس سے کچھ دیر پہلے عباس ملیشیانے نوجوان عقب نضال بنی عودہ کو تیسری بار سویلین گاڑی میں طوباس کے جنوب میں واقع تمون قصبے میں واقع اس کے کیفے کے اندر سے گرفتار کیا۔
مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی طرف سے یہ سیاسی خلاف ورزیاں جینن اور اس کے کیمپ پر مسلسل 49دنوں سے جاری صہیونی جارحیت کے دوران کی گئی ہیں۔
قبل ازیں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری احمد فتحی احمد صلاح کو جنین میں فوجی جیپ کے نیچے کچل کر شہید کردیا تھا۔