جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک 32 سالہ فلسطینی احمد فتحی احمد صلاح شہر میں گاڑی تلے کچل دیا جس کے نتیجے مٰں وہ شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین شہر میں وزارت داخلہ گول چکر کے قریب موٹرسائیکل پر سوار ایک نوجوان کو اسرائیلی فوجی گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد اسے ابن سینا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی شہادت کی تصدیق کردی۔
احمد صلاح کی شہادت سے جنین گورنری میں 49 روز قبل اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 31 ہو گئی ہے اور درجنوں زخمی ہیں۔
قابض افواج نے جنین اور اس کے کیمپ پر مسلسل 49ویں روز بھی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور شہر، وادی برقین اور الحدف کے علاقے میں فوجی کمک، ٹینک اور بھاری بلڈوزر بھیجے ہیں۔