Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں دہشت گردی کا دائرہ بڑھانے کے لیے صہیونی فوج کے ٹینک اور دو بریگیڈز شہر میں داخل

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج اتوار کو قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین اور اس کے کیمپ کے خلاف جارحیت کے ایک نئے باب کا آغاز کیا، جہاں یہ خطہ 21 جنوری سے جارحانہ فوجی آپریشن کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

قابض فوج نے اعلان کیا کہ ایک ٹینک یونٹ جینن کے اندر کام کرے گا، جو اس کی جارحانہ کارروائیوں میں توسیع کا اعلان ہے۔نہال بریگیڈ اور ڈیوڈیوان یونٹ کی فوج نے جنین کے دیگر دیہاتوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

قابض فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنین اور تلکرم میں “آئرن وال” کے نام سے جنین کے خلاف اس کی جارحیت جاری رہے گی۔

اسرائیل کا یہ اعلان جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر بڑے پیمانے پر چھاپے کے بعد سامنے آیا ہے۔ قابض فوج نے قصبے میں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

القدس بریگیڈز کی جنین بٹالین نے کہا کہ قباطیہ کمپنی میں اس کے مجاھدین آج صبح سویرے شہدا چوک میں ایک فوجی گاڑی میں KJ37 ​​زمینی دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ مزاحمت کاروں نے “قباطیہ میں مختلف لڑائی کے محاذوں پر دشمن کی فوجی کمک پر حملے کیے۔

گذشتہ نصف شب قابض فوج نے بلڈوزروں کے ہمراہ جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر دھاوا بول دیا، جہاں سڑکوں کو بلڈوز کرنا اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے کی متعدد عمارتوں اور گھروں پر چھاپے مارے، ان کی تلاشی لی، ان کے مکینوں سے پوچھ گچھ کی اور قصبے کے داخلی راستے اور جنین نابلس اسٹریٹ کے کچھ حصے میں شہداء چوک کو بند کردیا۔

قابض فوج نے جنین اور اس کے کیمپ پر مسلسل 34ویں روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی ہے جس میں 27 فلسطینی شہید، درجنوں گرفتار اور زخمی ہوئے ہیں اور شہریوں کے گھروں، املاک اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan