Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت ایک ماہ سے جاری، 27 شہید اور ہزاروں جبری طور پر بے گھر

جنین   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج بدھ انیس فروری کو جنین شہر اور اس کے کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کو پورا مہینہ ہوگیا ہے، جب کہ مسلسل جارحیت کے نتیجے میں اب تک 27 فلسطینی شہری شہید، درجنوں زخمی اور ہزاروں شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس دوران غیر مسبوق تباہی، مکانات کی مسماری اور گھروں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔

جنین کیمپ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، شہر کے محلوں اور گلیوں اور کیمپ میں شہریوں کے گھروں، املاک اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر تباہی روز کا معمول ہے۔ دوسری طرف قابض فوج بلڈوزر اور فیول ٹینکروں کے ساتھ کیمپ کے داخلی راستوں اور اطراف میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

گذشتہ روز قابض فوج کے لیے چھوٹے شیلٹرزکے علاوہ پانی کے بڑے ٹینک لائے۔ قابض بلڈوزروں نے تباہی اور مسماری کا کام جاری رکھا اور جنین کیمپ کے متعدد محلوں میں سڑکیں اکھودنے اور انہیں اکھاڑ پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

کل منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر سے دو بچوں اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے یحییٰ عیاش گول چکر کے قریب سے دو بچوں کو گرفتار کیا جبکہ دو نوجوانوں کو قبل ازیں جنین شہر سے گرفتار کیا گیا۔

جنین کے میئر محمد جرار نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاتھا کہ قابض فوج نے جنین کیمپ اور اس کے اطراف میں انددھا دھند بمباری ، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور گھروں کونذرآتش کرنے اور انہیں مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً ایک ماہ سے جاری جارحیت کے بعد جنین کیمپ زیادہ تر مکینوں سے خالی ہو چکا ہے، کیونکہ قابض فوج جنین کیمپ کے مکینوں کے لیے ایسے حالات پیدا کررہی ہے تاکہ ان کی واپسی کو روکا جا سکے۔

جنین کیمپ میڈیا کمیٹی کے مطابق قابض فوج نے جنین کیمپ میں تقریباً 3000 خاندانوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا، ان کے گھروں اور املاک کو تباہ کرنے کے علاوہ قابض فوجیوں نے متعدد گھروں کو جلا دیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے جنین کیمپ کے تمام داخلی راستوں کو مٹی کی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا، جب کہ کیمپ کے داخلی راستے پر تعینات قابض فوجیوں نے شہریوں پر براہ راست گولیاں برسائیں اور جبل ابوزاہیر کے علاقے اور نئے کیمپ میں آتش گیر بم بھی برسائے۔

شہر کے الجبریا محلے میں لاؤڈ اسپیکروں سے لیس ڈرون اڑ گئے، جن میں شہریوں سے کہاگیاکہ وہ اپنے گھر خالی کردیں ور نہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔

اسی تناظر میں قابض فوج نے جنین کے مغرب میں واقع گاؤں طیبہ میں تین خاندانوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر انہیں زبردستی نقل مکانی کر کے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا۔

قابض فوج نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے میثلون پر دھاوا بول کر ایک 16 سالہ بچے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا جب کہ قابض فوجیوں کے حملے کے بعد ایک اور نوجوان محمود الدانوف کو گرفتار کر لیا گیا۔

اب تک جنین شہر اور کیمپ پر غیر معمولی جارحیت کے نتیجے میں جنین گورنری میں 26 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan