Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین اور طوباس پر صہیونی جارحیت کے بعد ب تک 174 فلسطینی پابند سلاسل

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی کلب برائےامور اسیران نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنین اور طوباس گورنریوں پر’ آہنی دیوار‘کے نام سے جارحیت کے آغاز کے بعد سے شمالی مغربی کنارے میں جنین اور طوباس سے 174 فلسطینیوں کو گرفتار اور حراست میں لے لیا۔

اسیران کلب نے جمعرات کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ جنین اور اس کے کیمپ میں 17 دنوں کی جارحیت کے دوران حراست میں لیے گئے قیدیوں کی تعداد 120 سے کم نہیں ہے، جب کہ طوباس گورنری میں گرفتار کیے گئے شہریوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی، جن میں سے زیادہ تر طمون قصبے میں تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں گورنریوں میں درجنوں شہریوں کو فیلڈ انوسٹی گیشن کا نشانہ بنایا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کی اکثریت کو شدید مار پیٹ اور منظم بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض صہیونی فوج نے دو ہفتوں سے زائد عرصے تک جنین، طولکرم اور طوباس گورنری پر اپنی جارحیت جاری رکھی، جس میں 29 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اور گرفتار کیے گئے، جبکہ درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیا۔

جارحیت کے آغاز سے ہی قابض فوج نے مغربی کنارے کی گورنریوں کے زیادہ تر داخلی اور خارجی راستوں کے قریب اپنی فوجی چوکیوں پر من مانی اقدامات نافذ کر دیے ہیں اور دیہاتوں اور قصبوں کے زیادہ تر دروازے بند کر دیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan